پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی

جمعہ 27 جون 2025 20:56

پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی ۔پاک فوج کے دستے ریسکیو اور ریلیف مشن میں ریسکیو 1122 کے ہمراہ حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے دستے ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں ۔سرکاری ذرائع کے مطابق اب تک تین لوگوں کو زندہ بچایا جا چکا ہے جب کہ سات لاشیں نکالی جا چکی ہیں ۔صورتحال مزید خراب ہونے کی صورت میں مزید دستوں کو بھی روانہ کیا جائے گا۔پاک فوج مشکل وقت میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :