دریائے سوات میں 18 افراد کے ڈوبنے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہارِ افسوس

جمعہ 27 جون 2025 22:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دریا سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے دریا میں لاپتہ افراد کی خیریت و عافیت کے ساتھ بازیابی کے لیے بھی دعا کی اور متاثرین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ حادثہ دل دہلا دینے والا ہے، جس نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔