معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،مقررین

جمعہ 27 جون 2025 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)مختلف علمی و سماجی حلقوں نے معروف دانشور و مصنف پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کی پہلی برسی کے موقع پر کہا ہے کہ ڈاکٹر سعید الدین کی علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ڈاکٹر سعید الدین کی پہلی برسی نہائت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی مرحوم کے ایصال و ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام ان کی رہائشگاہ پر کیا جائے گا پروفیسر سعید الدین نے 35 سال تک علم و ادب کی خدمت کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے مہران یونیورسٹی جامشورو، کوئٹہ یونیورسٹی اورذکریا یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ڈاکٹر سعید الدین نے متعدد کتابیں تحریر کیں ان کی سب سے مشہور کتاب '' مشرقی پاکستان کا زوال '' تھی جس میں سقوط ڈھاکہ کو بڑی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے دوسری اہم کتاب سندھ ٹیکسٹ بک ورڈ کی '' پاکستان اسٹڈیز '' ہے اس کتاب میں پاکستان کا تاریخی پس منظر- مقصد- پاکستان کا آزاد ہونا اور اس کے بعد کے حالات اور مسائل کو کہتے ہی خوبصورت پیرائے میں بیان کیا گیا ہے ڈاکٹر سعید الدین کی تصانیف لائبریری آف واشنگٹن، نیویارک، برٹش لائبریری لندن اور قائداعظم لائبریری کراچی و لاہور میں موجود ہیں ڈاکٹر سعید الدین جامعہ کراچی ایم اے سیاسیات کے پوزیشن ہولڈر تھے انھوں نے کراچی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کیا اور 1978 میں پیشہ وارانہ عملی زندگی کا آغاز کیا آپ کی اہلیہ ڈاکٹر شہلا کاظمی قائداعظم اکیڈمی کی ڈائریکٹر رہ چکی ہیں ڈاکٹر سعید الدین 9 جولائی 2024 کو علالت کے باعث کراچی میں انتقال کرگئے تھے