ذ* سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی، وزیراعظم

اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئیں حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں

جمعہ 27 جون 2025 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2025ء)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مخصوص نشستوں کے حوالے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کا خیرمقدم، قانونی ٹیم کو مبارکباد اور انکی انتھک محنت پر پزیرائی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فیصلے سے آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی اور قانون کی درست تشریح ہوئی اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ آئیں حکومت کے ساتھ مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔