اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے قائم کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 27 جون 2025 21:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت یوریا کی قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کیلئے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو یہاں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وزیر پٹرولیم، زراعت و صنعت کے وفاقی سیکریٹریز اور اعلی حکام نے شرکت کی۔ کمیٹی نے یوریا کے سٹاک کی سطح اور قیمت میں استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور یوریا سیکٹر کو گیس کی فراہمی 30ستمبر 2025ء تک بڑھانے کا فیصلہ کیا تاکہ اس کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔