قطر کی شہریوں اور مقیم افراد کو ایرانی میزائلوں کے ملبے کی اطلاع دینے کی ہدایت

ملبہ خطرناک مواد پر مشتمل ہو سکتا ہے، ہرگز نہ چھوا جائے،وزارت داخلہ اور دفاع نے خبردار کیا

ہفتہ 28 جون 2025 12:02

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)قطر نے اپنے شہریوں اور مقیم افراد کو فوری طور پر آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے اگر انہیں کسی بھی ایسی چیز کا مشاہدہ ہو جو ایرانی میزائلوں کو روکے جانے کے بعد زمین پر گِری ہو، یا جسے مشکوک ملبہ یا اجنبی جسم سمجھا جائے اسے نہ چھیڑا جائے بلکہ ان کے بارے میں مجاز حکام کو مطلع کیا جائے۔

(جاری ہے)

قطری وزارت داخلہ اور وزارت دفاع نے مشترکہ بیان میں زور دیا ہے کہ ایسی اشیا ممکنہ طور پر خطرناک مواد پر مشتمل ہو سکتی ہیں، جن کا عام افراد کی جانب سے چھونا یا ان کے قریب جانا سکیورٹی اور عوامی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر انہیں ایسی کوئی شے نظر آئے تو وہ فوری طور پر مخصوص ہیلپ لائن نمبر 40442999 پر اطلاع دیں تاکہ متعلقہ ادارے محفوظ طریقے سے کارروائی کر سکیں۔دونوں وزارتوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی غیر معمولی شے کو خود سے ہرگز نہ چھیڑا جائے اور نہ ہی اس کے قریب جایا جائے، بلکہ فوری طور پر پیشہ ور ماہرین کو اطلاع دی جائے تاکہ اسے مجاز طریقے سے ہٹایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :