فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری تشدد قابل مذمت ہے، سعودی عرب

عالمی برادری اسرائیلی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے،رپورٹ

ہفتہ 28 جون 2025 12:38

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سعودی وزارت خارجہ نے رام اللہ کے مشرق میں کفر مالک گاں میں ہونے والے حملوں سمیت فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض فوج کی حفاظت میں اسرائیلی آباد کاروں کی طرف سے جاری تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کیم طابق مملکت نے غزہ میں بے دفاع شہریوں کے خلاف جاری اسرائیلی تشدد کی مذمت کا اعادہ کیا، اس تشدد میں بے گھر ہونے والے شہریوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

سعودی عرب نے فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور برادر فلسطینی عوام کو اپنے تمام جائز حقوق کے استعمال کے قابل بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے۔

متعلقہ عنوان :