Live Updates

سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے، لیاقت بلوچ

دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے‘بیان جاری

ہفتہ 28 جون 2025 14:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیے گئے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات