چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزم چوہدری تنویر خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

ہفتہ 28 جون 2025 15:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) چوہدری عدنان قتل کیس میں نامزد ملزم چوہدری تنویر خان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری ماجد حسین گادی نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے چوہدری تنویر خان کو دس، دس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا۔ واضح رہے کہ سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان پر چوہدری عدنان کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن پولیس نے اس واقعے کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ چوہدری تنویر نے ہائیکورٹ راولپنڈی میں خود کو قانون کے حوالے کیا تھا جس کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑنے پر چوہدری تنویر کو راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر آئی سی) منتقل کیا گیا تھا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو جب عدالت کی جانب سے روبکار موصول ہو گی تو انہیں فوری طور پر رہا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :