Live Updates

حالیہ بارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرنے سے 12 افراد جاں بحق ، 39 زخمی ہوگئے،ترجمان

ہفتہ 28 جون 2025 15:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) پی ڈی ایم اے نے صوبہ بھر میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات کی رپورٹ جاری کردی ، حالیہ موسلادھار بارشوں سے چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق 25 سے 27 جون تک مختلف شہروں میں 25 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 12 افراد جاں بحق جبکہ39 زخمی ہوگئے ،چھتیں اور دیواریں گرنے کے مجموعی طور پر 28 واقعات ہہاولنگر، فیصل آباد اورخانیوال میں رپورٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی کہ خراب موسم کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔مخدوش و بوسیدہ مکانات میں ہرگز رہائش پذیر نہ ہوں۔بچوں کا خیال رکھیں، برساتی نالوں و بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات