ایف ڈی ای 30 جون کو ای کچہری منعقد کرے گا

ہفتہ 28 جون 2025 15:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کے مطابق فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن(ایف ڈی ای)30 جون 2025 بروز پیر ای کچہری کا انعقاد کرے گا جس میں تعلیمی شعبے سے متعلق عوامی خدشات اور تاثرات کو دور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورچوئل سیشن زوم کے ذریعے صبح 10:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک ہوگا جس میں عوام اور خاص طور پر طلباء کے والدین براہ راست ایف ڈی ای حکام کے ساتھ رابطہ کر سکیں گے۔ سیشن کا مقصد تعلیمی نظام میں شفافیت، عوامی رسائی اور شکایات کا موثر حل کرنا ہے۔عوامی شرکت کے لیے زوم لنک یہ ہے: https://us06web.zoom.us/j/5289508165?pwd=58Soujm1SN88Oke8YZlixdefRRyDJK1&omn=86403541160