اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی

وکیل منیر اے ملک نے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ،19جون کافیصلہ معطل کرنے کی استدعا

ہفتہ 28 جون 2025 15:59

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔میڈیارپور ٹس کے مطابق وکیل منیر اے ملک نے 5ججز کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، سپریم کورٹ کے 5رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔سپریم کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس کے فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انٹرا کورٹ اپیل کے التوا تک 19جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔