سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف فائزر کمپنی کی درخواست منظور کرلی

ہفتہ 28 جون 2025 16:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سندھ ہائیکورٹ نے نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف فائزر کمپنی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے این آئی آر سی کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ انجم اور دیگر افراد کو فائزر کے باقائدہ ملازمین کے حقوق لینے سے عدالت نے روک دیا۔ درخواستگزار ملازمین یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ وہ فائزر کمپنی کے باقاعدہ ملازم ہیں۔

(جاری ہے)

انجم اور دیگر افراد فائزر کمپنی کے ساتھ کام کرنے والے ٹھیکیدار کے لئیے کام کیا کرتے تھے۔ یہ بات اس سے ثابت ہوتی ہے کہ انجم اور دیگر نے اپنے واجبات کے لئیے ٹھیکیدار کیخلاف بھی قانون کارروائی کی تھی۔ یہ قانونی کارروائی اس بات کی توثیق اور ملامت ظاہر کرتی ہے اور وکیل صفائی نے بھی اس بات کو مانا ہے۔ جس فیکٹری کے لئیے یہ لوگ کام کیا کرتے تھے وہ فائزر کی نہیں بلکہ Wyeth Pak limited کی ملکیت تھی۔ انجم اور باقی لوگ اس کمپنی میں الیکٹریکل سروس فراہم کیا کرتے تھے۔ تمام شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ تمام لوگ ایم ٹی کے ٹھیکیدار کمپنی کے لئیے ملازمت کیا کرتے تھے۔