احمدیار،ٹریفک حادثہ میںخاوند جاں بحق ،بیوی زخمی ہوگئی

ہفتہ 28 جون 2025 16:30

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ٹریفک کے المناک حادثہ میںخاوند جاں بحق ،بیوی شدیدزخمی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڑ پر 151/EBکے نزدیک شہرسے کمیر جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار فیملی کو پیچھے سے آنے والے مزداڈالہ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مزمل ولد مرتضیٰ موقع پر موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ اسکی اہلیہ سلمی ٰ بی بی شدیدزخمی ہوگئی ریسکیو1122اہلکاروں نے زخمی اور ڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیا نامعلوم ڈرائیور مزداڈالہ جائے حادثہ پر چھوڑ کرفرارہوگئے تھانہ صدرپولیس مصروف تفتیش ہے ۔