اٹک،کسان خوشحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت گندم اگاؤ مہم کا آغاز کر دیا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 17:02

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں کسان خوشحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت گندم اگاؤ مہم کا آغاز کیا گیا تاکہ کسانوں اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل ہال اٹک میں گندم اگاؤ مہم کے تحت کسانوں اور کاشتکاروں میں مفت ٹریکٹر تقسیم کرنے کی ایک تقریب سےبطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ ہولڈر ملک حمید اکبر،رکن قومی اسمبلی شیخ افتاب احمد کے نمائندے سابق چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،رکن قومی اسمبلی ملک سہیل کمڑیال کے نمائندے ملک ندیم احمد،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی کے نمائندے نائب صدر پاکستان مسلم لیگ نواز میر نوید اختر،سابق صوبائی وزیرکھیل جہانگیرخانزادہ کےنمائندےملک انصاراحمد،ڈائریکٹر زراعت راولپنڈی ڈویژن سید شاہد بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اٹک محمد جاوید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت حضرو محمد ظفر،کسانوں اور کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کسانوں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہیں اور اسی انقلابی اقدامات کے تحت اج اٹک میں کاشتکاروں کے درمیان سترہ مفت ٹریکٹر تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔یہ تقریب زراعت کی تاریخ میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ امسال جن کسانوں اور کاشتکاروں نے 100 کنال زمین پر گندم اگائی ہے ان کے درمیان قرعہ اندازی کے ذریعے 17 ٹریکٹر تقسیم کیے گئے ہیں۔

ہر ٹریکٹر کی مارکیٹ قیمت تقریبا 24 لاکھ ہے جو ان کسانوں کاشتکاروں کو مفت فراہم کیے جائیں گے۔راؤ عاطف رضا نے کہا کہ ٹریکٹر بذریعہ قرعہ اندازی تقسیم کیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کسان خوشحال پنجاب خوشحال پروگرام کے تحت ضلع اٹک سمیت صوبے بھر کے کسانوں اور کاشتکاروں جنہوں نے 100 کنال یا اس سے زیادہ رقبےپرگندم اگائی،سے درخواستیں طلب کی گئیں اور پھر تیسرےفریق کے ذریعے اس کی تصدیق کا عمل مکمل کیا گیا اور مطلوبہ معیار پورے کرنے والے کسانوں اور کاشتکاروں میں بذریعہ قرعہ اندازی مفت ٹریکٹر تقسیم کیے گئے۔\378