عارف والا ،تیز رفتار مزدا ڈالہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر خاوند جاں بحق ،بیوی شدید زخمی ہوگئی

ہفتہ 28 جون 2025 17:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) عارف والا میں تیز رفتار مزدا ڈالہ اور موٹرسائیکل میں ٹکر 25 سالہ خاوند جاں بحق بیوی شدید زخمی ہوگئی ۔

(جاری ہے)

ساہیوال روڑ پر 151/EB کے نزدیک عارفوالا سے کمیر جاتے ہوئے موٹرسائیکل سوار فیملی کو پیچھے سے آنے والے مزداڈالہ نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں مزمل ولد مرتضیٰ موقع پر موت کی آغوش میں چلے گئے جبکہ اسکی اہلیہ سلمی ٰ بی بی شدیدزخمی ہوگئی۔ ریسکیو1122 اہلکاروں نے زخمی اور ڈیڈ باڈی کوتحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ،نامعلوم ڈرائیور مزدا ڈالہ جائے حادثہ پر چھوڑ کرفرارہوگئے ،تھانہ صدرپولیس مصروف تفتیش ہے۔\378