Live Updates

حکومت پنجاب نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

ہفتہ 28 جون 2025 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) حکومت پنجاب نے دو افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاوسنگ فائونڈیشن معظم اقبال سپرا کو تبدیل کر کے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

چیئرپرسن پنجاب ریونیو اتھارٹی نعمان یوسف کو تبدیل کرکے سپیشل سیکرٹری (بجٹ اینڈ ریسورس) محکمہ خزانہ تعینات کیا گیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات