چارسدہ، تھانہ شبقدر پولیس کی کارروائی، 9 افراد گرفتار، آئس، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

ہفتہ 28 جون 2025 18:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈی پی او چارسدہ سلیمان ظفر کے جاری احکامات پر ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام ذوالفقار علی نے چوری واردات پر ایکشن لیتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے مال مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا جبکہ اقدام قتل کے مقدمہ مطلوب اشتہاری اور اسلحہ نمائش کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو پستول بھی برآمد کئے گئے۔ اس کے علاؤہ ایس ایچ او تھانہ شبقدر فضل داؤد خان نے کارروائی کے دوران اسلحہ نمائش اور منشیات کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 433 گرام آئس، دو پستول اور کارتوس برآمد کئے جبکہ غیر قانونی طور رہائشی کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کے دوران دو کرایہ دار کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔