Live Updates

ج*سابق جنرل عبد القیوم سے سابق برطانوی قومی سلامتی کے مشیر کی ملاقات

ذ*دونوں رہنمائوں کے درمیان خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 28 جون 2025 18:35

Wراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) سابق سنیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے گزشتہ روز پاکستان کے سابق برطانوی سفیر اور برطانوی قومی سلامتی کے سابق مشیر سر مارک لائل گرانٹ سے ملاقات کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، محبت کرنے والا مسلم ملک ہے جو اپنی تمام تر توجہ عوام کی اقتصادی ترقی اور فلاح و بہبود پر مرکوز کیے ہوئے ہے پاکستان اور برطانیہ دونوں دولتِ مشترکہ کے بانی اراکین ہیں صحت، تعلیم، معیشت، تجارت، سیاحت، زراعت، فارمنگ اور دفاعی پیداوار جیسے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو کئی گنا بڑھا سکتے ہیں جبکہ سر مارک لائل گرانٹ نے عالمی امن کے حصول کے لئے پاکستان حکومت کی کوششوں، برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کی مثبت خدمات، اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی بہادر افواج کے مؤثر کردار کو سراہا جو کہ علاقائی اور عالمی امن کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات