صوابی ،دریائوں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر پابندی عائد

ہفتہ 28 جون 2025 18:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ڈی سی صوابی نصر اللہ خان نے ضلع صوابی میں واقع دریائوں، نہروں، ندیوں اور برساتی نالیوں وغیرہ میں نہانے پر پابندی عائد کردی ۔اعلامئے کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائی گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ شدید گرمی کے باعث دریائے سندھ اور پہیور ہائی لیول کینال سٹیفانہر میں نہانے کے دوران کئی سیاح اور مقامی نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو چکے ہیں ، جہاں صوبے کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں ہر سال سیاح ، نوجوان آکر سبز اور ٹھنڈے پانی میں نہانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں ، تیراکی نہ آنے اور حفاظتی تدابیر اختیار نہ کرنے پر اکثر نوجوان اور سیاح اس یخ بستہ ، گہرے اور تیز و تند پانی اور بے رحم موجوں کی نذر ہو کر ڈوبنے سے اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :