اے این پی رہنماء حاجی ممتاز علی کے چچا خدائی خدمت گار حاجی باقی جان انتقال کرگئے

ہفتہ 28 جون 2025 18:40

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)اے این پی کے صوبائی رہنماء حاجی ممتاز علی خان کے چچا خدائی خدمت گار حاجی باقی جان انتقال کرگئے انہیں ہفتے کے روز اپنے آبائی قبرستان واقع موضع مانیری بالا میں سپردِ خاک کر دیا گیا ، وہ مرحوم خدائی خدمت گار حاجی فقیر محمد خان کے بھائی، جی ایچ ایس صوابی کے ٹیچر قاری عمران زیب ، ریحان زیب ،اختیار علی کے والد ،ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ جیل عالم زیب خان، ویلج کونسل مانیری بالا کے چئیرمن افسر علی خان، رحم زیب اور لیاقت علی کے بھی چچا تھے ، مرحوم کی رسم قل بروزِ پیر ادا کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :