Live Updates

ٹ*سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے خطرہ بن چکا ہی: لیاقت بلوچ

ّآئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ مسلط کیا گیا، مخصوص نشستوں کا فیصلہ نظام پر اثرانداز ہوگا ًسیاسی بحرانوں سے اسٹیبلشمنٹ مضبوط ہو رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل محرم میں کردار ادا کرے

ہفتہ 28 جون 2025 19:25

ژ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ، ملک میں سیاحت کے فروغ کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنتا جا رہا ہے، جس کا حالیہ ثبوت دریائے سوات میں سیاحوں کا ڈوبنا ہے، جس سے پوری قوم صدمے کی حالت میں ہے۔

(جاری ہے)

لاہور سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے آئی ایم ایف کی سخت اور ظالمانہ شرائط پر مبنی بجٹ قوم پر مسلط کر دیا ہے، جس سے غریب طبقہ مزید مشکلات کا شکار ہو گا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے عدلیہ اور پارلیمنٹ کے مابین پیدا شدہ صورتحال جمہوری اداروں پر منفی اثرات ڈالے گی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ موجودہ سیاسی بحرانوں کے باعث اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مزید مضبوط کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گی، اور تمام مکاتب فکر کو ذمہ داری سے حالات کو پرامن رکھنے میں تعاون کرنا چاہیے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات