
ٴْپنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی کا محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے ایک تاریخ ساز اقدام
پہلے مرحلے میں لاہور، شاہدرہ، اسلام آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں شام کی شفٹ شروع کی جائیگی /ڈینٹل اور فزیو تھراپی کی سہولیات بھی شام کے وقت مہیا کی جائیں گی، ڈاکٹر وقاص رشید اور ڈاکٹر حمیرا بزدار کی میڈیا بریفنگ
ہفتہ 28 جون 2025 19:25
(جاری ہے)
اس کے ساتھ ساتھ ڈینٹل اور فزیو تھراپی کی سہولیات بھی شام کے وقت مہیا کی جائیں گی۔
شام کی شفٹ کا دائرہ کار پہلے مرحلے میں لاہور، شاہدرہ، اسلام آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد کے سوشل سکیورٹی ہسپتالوں تک پھیلایا گیا ہے۔ ان ہسپتالوں میں شام کے اوقات میں بھی سینئر کنسلٹنٹس اور ماہر ڈاکٹرز موجود ہوں گے تاکہ محنت کش اور ان کے اہل خانہ با آسانی اپنا علاج کروا سکیں۔ یہ سہولت اس لیے اہم ہے کہ محنت کشوں کو دن کے وقت کام سے چھٹی لینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان کا روزگار متاثر نہیں ہوگا اور آجرین کو بھی عملے کی غیر حاضری کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر محنت فیصل ایوب کھوکھر اور کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور اسے محنت کشوں کی فلاح کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا۔ میڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹر حمیرا بزدار نے کہا کہ شام کی شفٹ کا آغاز محنت کشوں کی صحت، وقت اور روزگار کے تحفظ کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔میڈیا بریفنگ میں ادارے کے جاری اور مکمل منصوبہ جات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر اظہر حسین منہاس و دیگر اعلیٰ افسران اور ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کے معاملے میں کچھ کہوں گا تو مریم بی بی ناراض ہو جائیں گی: مرتضی وہاب
-
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان کے وفد کی ملاقات
-
محکمہ آثار قدیمہ نے قصور میوزیم کی بحالی کا آغاز کردیا
-
خاتون کے قتل میں سزائے موت پانے والا ہائیکورٹ سے بری
-
کراچی جانے والی ٹرینوں کی روانگی منسوخ ہونے کا سلسلہ جاری
-
پیپلزپارٹی والے مریم نواز کی کارکردگی سے خوفزدہ ،مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے‘عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا ،17 سالہ لڑکی کے جنات نکالنے کیلئے لاکھوں روپے لوٹنے مزید لاکھوںکی ڈیمانڈ پر جعلی عامل گرفتار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، گڈز ٹرانسپورٹرز کا 3 فیصد کرائے بڑھانے کا اعلان
-
مسجد کے قاری کے قتل کیس میں مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
غیرقانونی مویشی باڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 گائیں ضبط، 9 باڑے مسمار
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.