
ق*سانحہ سوات میں قیمتی جانوں کا ضیاع حکومت کی سنگین کوتاہی ہی: خرم نواز گنڈاپور
ش* افسوس کافی نہیںبار بار وارننگز کے باوجود حفاظتی اقدامات کیوں نہ کیے گئی
ہفتہ 28 جون 2025 19:25
(جاری ہے)
حادثے کے بعد ملکی و غیر ملکی سیاحوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
مقامی ہوٹل انڈسٹری، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حلقے معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل مناظر نے سوات سمیت دیگر شمالی علاقوں کی سیاحتی ساکھ کو متاثر کیا ہے۔حکومت کی عدم توجہی اور انتظامی کمزوری سے پاکستان کی سیاحت عالمی سطح پر بدنام ہو رہی ہے۔ عوام کو بروقت محفوظ مقامات پر منتقل کرنا، خطرناک علاقوں میں داخلے پر پابندی اور ایمرجنسی رسپانس کا نظام موثر بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جسے نظر انداز کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی ہدایات،تحقیقاتی عمل اور مستقبل کے موثر حفاظتی اقدامات کسی بھی آئندہ سانحے کے امکانات کو کافی حد تک کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریسکیو تربیت،وارننگ سسٹمز اور عوامی فہم میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ملک میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، مگر افسوس کسی بھی حکومت نے آج تک کوئی جامع پالیسی وضع نہیں کی۔ نہ کوئی ہنگامی منصوبہ بندی کی گئی اور نہ ہی نچلی سطح پر تربیت یافتہ ریسکیو ٹیموں کا موثر نظام بنایا گیا۔خرم نواز گنڈاپور نے مطالبہ کیا کہ سانحہ سوات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں، اور متعلقہ ضلعی و صوبائی افسران سے جواب طلبی کی جائیتاکہ آئندہ ایسی مجرمانہ غفلت نہ دہرائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک ہر سانحہ پر صرف تعزیت نہیں کرتی بلکہ اداروں کو ان کی آئینی اور انسانی ذمہ داریاں یاد دلاتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ پالیسی کو ازسر نو ترتیب دیا جائے، مقامی حکومتوں کو فعال کیا جائے، اسکولزو کالجز کی سطح پر عوامی آگاہی مہم شروع کی جائے اور دریائوں کے اطراف رہنے والے لوگوں کے لیے قبل از وقت انخلاء کے واضح اور موثر نظام کو یقینی بنا یا جائے۔خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ جب تک حکومت صرف بیانات اور فوٹو سیشنز پر اکتفا کرے گی، ایسے سانحات ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے۔
مزید قومی خبریں
-
غیرقانونی مویشی باڑوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 63 گائیں ضبط، 9 باڑے مسمار
-
کراچی،سواری کی منتظر لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا
-
کراچی، اسلام آباد اورلاہورایئرپورٹس پر جدید ای گیٹس منصوبے کا ڈیزائن مکمل
-
اچھا وقت آنے والا ہے ایک عام آدمی کی زندگی بدلنے کے دن جلد آئیں گے، گورنرسندھ
-
پنجاب کے وسائل ، خزانے اورپانی پرپہلے پنجاب ، پھرکسی اورکا حق ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
بالاج قتل کیس میں گوگی بٹ کی ضمانت منظور
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زون اتھارٹی پنجاب کا اجلاس، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور
-
دہشتگردوں کو کسی صورت اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان، کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت
-
لاہور میں خاتون پر تیزاب پھینکنے والا شوہر گرفتار
-
لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینیں منسوخ
-
کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم
-
پیپلز پارٹی مثبت سیاست پر یقین رکھتی ہے ، ندیم افضل چن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.