ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 28 جون 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2025ء) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی محکموں کو لوڈمینجمنٹ اور موثر ٹریفک پلان تشکیل دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اجلاس اور ایکسڈنٹ ریویو کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری آر ٹی اے محسن نثار اور ضلعی محکموں کے حکام نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ ٹریفک پولیس ،ریسکیو اور سیکرٹری آر ٹی اے پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو کہ حادثات کے محرکات جاننے کے ساتھ ان میں کمی لانے کے حوالے سے بھی تجاویز دینگی۔ انہوں نے کہا کہ حادثات کے تدارک کیلئے شاہراہوں کو اپ گریڈ کرکے موثر مہم بھی چلائی جائے گی۔