ہمایوں خان کی میر علی میں خود کش دھماکے کی مذمت، شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ میر علی خود کش دھماکے میں 13سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔