نفیسہ شاہ کی شمالی وزیرستان خود کش دھماکے کی مذمت

ملک کی خاطر شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، بیان

ہفتہ 28 جون 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے 13سیکیورٹی فورسز جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں، اس مشکل وقت میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور افواج نے ہمیشہ دہشتگردی کا بہادری سے مقابلہ کیا ہے، ملک کی خاطر شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔