ً بہاولپور سے رحیم یارخان آنیوالی مسافر کوچ موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے بے قابوہوکر ٹرک سے ٹکراگئی

سڑک کراس کرنیوالے معمر شخص کو نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا‘ ایک جاں بحق‘ خاتون سمیت 4 شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل

ہفتہ 28 جون 2025 21:35

) رحیم یار خان(آن لائن)بہاولپور سے رحیم یارخان آنیوالی مسافر کوچ موٹرسائیکل سوار کوبچاتے ہوئے بے قابوہوکر ٹرک سے ٹکراگئی‘ سڑک کراس کرنیوالے معمر شخص کو نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا‘ ایک جاں بحق‘ خاتون سمیت 4 شدید زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل مسافر کوچ نمبری IDT 1096جوکہ بہاولپور سے رحیم یارخان آرہی تھی‘ شاہی روڈ صادق پٹرول پمپ کے نزدیک اچانک سائیڈسے موٹرسائیکل سوار کے مین روڈ پر آنے کے باعث سوار کوبچاتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ٹرک نمبری MNL 208سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں مسافر کوچ میں سوار خلیل الرحمن‘ سائرہ بی بی‘ شرافت علی اور حاجی احمد زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیوکی مدد سے فوری طور پر طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ قومی شاہراہ پر مسلم چوک کے رہائشی 60 سالہ نعمت اللہ کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کرنے کے دوران گذرنے والی نامعلوم تیزرفتار گاڑی نے کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں نعمت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ نامعلوم گاڑی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔