۳بجلی کی بندش کے خلاف یوتھ ایکشن کمیٹی ٹھٹھہ کی جانب سے ٹھٹھہ کراچی بائی پاس پر دھرنا دے کر احتجاج کیا گیا

G حالیہ دس منٹ کی بارشوں کی وجھہ سے گذشتہ 40 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث شدید گرمی اور حبس میں عوام کو سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے،یوتھ ایکشن کمیٹی ٹھٹھہ

ہفتہ 28 جون 2025 22:05

( ٹھٹہ(آن لائن)ٹھٹھہ یوتھ ایکشن کمیٹی ٹھٹھہ کی جانب سے حالیہ دس منٹ کی برسات کے بعد حیسکو انتظامیا کی جانب سے 40 گھنٹے گذر جانے کے باجود اس شدید گرمی میں بجلی کی بندش اور ٹیکنیکل فالٹس کے خلاف مکلی بائی پاس پر فہد کرنانی اور شعیر، قریشی، ارتضی' بروھی، ارباز درس کی قیادت میں ٹھٹھہ مکلی بائی پاس پر دھرنا دیا گیا دھرنے کے باعٹ روڈ بلاک ہونے کی وجھہ سے ٹھٹھہ کراچی مین قومی شاہراہ بند دونوں اطراف سے آنے جانے والی ٹریفک کی لائین لگ گئیں اس موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے یوتھ ایکشن کمیٹی ٹھٹھہ کے رھنمائوں کا کہنا تھا کہ حالیہ دس منٹ کی بارشوں کی وجھہ سے گذشتہ 40 گھنٹوں سے بجلی کی بندش کے باعث شدید گرمی اور حبس میں عوام کو سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بجلی کی طویل بندش سے نہ صرف پینے کے پانی کی قلت پیدا ہو رہی ہے بلکہ برسات کی وجھہ شھر میں کھڑے گندے پانی کی نیکالی نہ ہونے کی وجھہ سے وبائی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بھی بڑہ سکتا ہے رھنمائوں کا مزید کہنا تھا کے ماہ محرم بھی شروع ہوچکا ہے اس وقت عذاداری اور مجلسیں بھی جاری ہیں مگر حیسکو انتظامیا کی کان پر جوں نھیں رینگتی دھرنہ کے دوران ایس ڈی او حیسکو شفیع میمن اور ایس ایچ او مکلی نے دھرنہ میں پہنچ کر احتجاج کرنے والوں کو ایک گھنٹہ کے اندر بجلی کی فراھمی ممکن بنانے کی یقین دھانی کے بعد دھرنہ ختم کر دیا گیا یوتھ ایکشن کمیٹی کے رھنمائوں نے ایک گھنٹے کے الٹیمٹم کے بعد بجلی کی فراھمی نہ ہونے پرم دھرنہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا کیا