ظ*خواتین اور بچوں سمیت 17 جنازے اٹھنے پر ہر پاکستانی کادل رنجیدہ ہے،سراج الحق

ہفتہ 28 جون 2025 22:35

sتیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جون2025ء) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سوات واقعے پر رد عمل کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت 17 جنازے اٹھنے پر ہر پاکستانی کادل رنجیدہ ہے،سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے پشاور سے مدد ائی اور نہ اسلام اباد سے،سوات واقعہ صوبائی اور مرکزی حکومتوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ واقعے کے بعد سرکاری افسران کی معطلی نمائشی اقدامات ہیں،واقعے میں غفلت کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔