
ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کی حمایت میں پھر سامنے آگئے
عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی،بیان
اتوار 29 جون 2025 12:25
(جاری ہے)
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایسا اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پر جسکا وجود ہی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اسی انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے امریکا میں وہ خود گزرے ہیں۔ امریکی صدر نے دعوی کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس نوعیت کی عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جو کسی بھی ملک پر خرچ کی جانیوالی رقم سے زیادہ ہے۔ امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف یہ عدالتی کارروائی ہماری فتح کو گہنا دے گی، نیتن یاہو کو جانے دیا جائے انہیں بڑے کام کرنا ہیں۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردیں گے، حق سے دستبردار نہیں ہوں گے، ایران کا دوٹوک مؤقف
-
حج کے مناسک مکمل کرنے کے بعد 38,206 پاکستانی عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے ، پوسٹ حج مرحلہ کاباقاعدہ آغاز
-
مودی کے تیسرے دور حکومت کے پہلے برس نفرت انگیز جرائم میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ
-
شیخ حمدان کا بغیر کسی پروٹوکول دبئی مال کا دورہ
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے نئے احکامات جاری
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں روانڈا اور کانگو میں تاریخی امن معاہدہ
-
ایران پر دوبارہ حملے کا امکان ہے، امریکی صدر
-
علاقائی کشیدگی کے باعث سعودی عرب کی فضائی حدود روزانہ 1330 پروازوں کی گزرگاہ بن گئی
-
سعودی عرب نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، چار ملزمان گرفتار
-
غزہ میں خوراک کی تلاش موت کی سزا نہیں بننی چاہیے،گوتریس
-
ہم نے ایران میں ہزاروں سینٹری فیوجز تباہ کر دئیے اسرائیلی فوج کا جنگ سے متعلق حتمی بیان جاری
-
پانچ میں سے ایک افغان بھوک کا شکار ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.