Live Updates

چین: شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال،چھ افرادہلاک

جنوبی چین کے 13 بڑے دریاوں میں سیلاب کی وارننگ جاری

اتوار 29 جون 2025 14:25

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)چین کے جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں نے شدید تباہی مچادی، چینی صوبہ گوئژو ایک بار پھر سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چین میں شدید بارشوں کے بعد جنوب مغربی علاقے سیلاب کی زد میں ہیں۔

(جاری ہے)

تین دریاوں کے سنگم پر واقع رونگجیانگ کاونٹی جہاں 3 لاکھ سے زائد گھر موجود ہیں اس ہفتے ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے وہاں 6 افراد ہلاک ہوئے اور وہاں اب بھی پانی کھڑا ہے اور 80 ہزار سے زائد افراد اپنا گھر چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

سائنسدانوں کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں اب بارشیں زیادہ اور شدید ہو رہی ہیں۔چینی حکام نے کہا کہ ڈیم ٹوٹنے کے واقعات بھی سامنے آرہے ہیں۔چینی وزارتِ آبی وسائل نے بتایا کہ پچھلے 2 دنوں میں جنوبی چین کے 13 بڑے دریاوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات