کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 29 جون 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 28 سال کے قریب بتائی جاتی ہے اس حوالے سے پولیس متوفی کی شناخت اور حادثے کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔