کراچی واٹر بورڈ کی مختلف تنصیبات پر بجلی کا بریک ڈئوان، پانی کی فراہمی متاثر

اتوار 29 جون 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)کے الیکٹرک کی جانب سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے بعد نارتھ ایسٹ کراچی اولڈ پمپ ہاس پر بجلی کا بریک ڈائون ہونے سے این ای کے اولڈ پمپ ہاس بند ہونے سے اسکیم 33 کے کچھ علاقے متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کے بریک ڈان کو 60 گھنٹے ہوگئے، فالٹ تاحال درست نہ ہو سکا۔بجلی کے بریک ڈائون کے باعث کے تھری پمپ ہاس کے 2 پمپ اب تک بند ہیں، 2 پمپ بند ہونے سے شہر کے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی سخت متاثر ہے۔گزشتہ 60 گھنٹوں میں شہر کو اب تک 220 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈان 26 جون کی رات 10 بجے ہوا۔