محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، حق اور باطل کے درمیان فرق کی پہچان کا درس دیتا ہے،راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ

اتوار 29 جون 2025 14:25

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)راجہ سجاد احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں صبر، قربانی، حق اور باطل کے درمیان فرق کی پہچان کا درس دیتا ہے حضرت امام حسین ؑ اور ان کے جاں نثار رفقاء کی ظلم و جبر اور ناانصافی کے خلاف استقامت، صبر اور قربانی قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ رہے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ کربلا کا پیغام پوری انسانیت کے لیے برائی کے خلاف جدوجہد اور سچائی کے قیام کا درس ہے۔

حضرت امام حسینؑ کی عظیم قربانی نے ہمیں سکھایا کہ حق کے لیے ڈٹ جانا ہی حقیقی کامیابی ہے، امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جذبہ حسینی کی اشد ضرورت ہے،راجہ سجاد کا مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی،ہمارے کشمیری اور فلسطینی بھائی آج بھی ظلم و بربریت، جبر اور ناانصافی کا سامنا کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ محرم الحرام سکھاتا ہے کہ ہم حق و انصاف کا ساتھ دیں، مظلوموں کی حمایت کریں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کریں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ہر سطح پر اپنی حمایت جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد فلسطین اور کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور ہمارے مظلوم بھائی ظلم سے نجات پاکر آزاد زندگی بسر کریں گے،راجہ سجاد نے دعا کی کہ نیا ہجری سال امتِ مسلمہ کے لیے امن، وحدت، ترقی اور مظلوموں کے لیے راحت، انصاف اور نجات کا ذریعہ بنے۔

بحیثیت قوم، ہمیں فرقہ واریت، نفرت، عدم برداشت اور تشدد سے بچتے ہوئے اتحاد، یکجہتی، اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا،علماء و مشائخ مذہبی ہم آہنگی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے فروغ میں بنیادی ستون ہیں،ان کی رہنمائی، بھائی چارے اور امن کے قیام کے لیے معاشرے میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے،راجہ سجاد کی علماء و مشائخ کو محرم الحرام میں امن و امان کے قیام اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل۔محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور اخوت کے پیغام کو فروغ دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے،ہر شہری امن و امان کے قیام میں اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ہم مل کر ایک پرامن اور متحد پاکستان کی تشکیل ممکن بنا سکیں۔