کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کااعلا میہ، 3 ماہ کے پروگرام کا اعلان

سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اجلاس یکم جولائی کو مقامی ہوٹل میں ہوگا طارق حسین،سندھ کے تمام ڈویژن میں ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان

اتوار 29 جون 2025 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ کی مشاورت سے کے بی بی اے کیسیکریڑی زاہد ملک نے اگلے 3 ماہ کے پروگراموں کا اعلان کر دیا ہے 15 جولائی کو سمر کوچنگ گرلز اینڈ بوائیز باسکٹ بال کوچنگ کیمپس کی اختتامی تقریب اور انٹر کلبز ٹورنامنٹ کا افتتاح13 اگست کو جشن آزادی گرلز اینڈ بوائز نمائشی یوم آزاری میچز 16 اگست تا 28 اگست، محمود لغاری، آصف عظیم ٹرافی انٹرکلبز گرلز اینڈ بوائز ٹورنامنٹ 6 ستمبر،یوم شہدا پاکستان گرلز اینڈ بوائز نائٹ میچز،9 تا20 ستمبر دوسرا حکیم محمد سعید شہید گرلز اینڈ بو ائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سندھ باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری طارق حسین نے یکم جولائی کو مقامی ہوٹل میں ایسو سی ایشن کا اجلاس طلب کیا ہے جس کی تحریری اطلاع ایسو سی ایشن کے اراکین کو دے دی گئی ہے اجلاس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر گفتگو ہوگی جو کہ 12 جولائی کو ہونے والے ا لیکشن سے متعلق ہے۔ طارق حسین نے حکومت سندھ کا تہہ دل سے اظہار تشکر کیا ہے کہ اس نے ایس بی بی اے کے سندھ کے تمام ڈویژن میں ایک ایک انٹر کلبزٹورنامنٹ اسپانسر کیا ہے جس کا آغاز 14 اگست یوم آزادی پاکستان سے ہوگا.