ہرنائی: پی ڈی ایم کی الرٹ کے بعد ضلع ہرنائی میں ایمرجنسی نافذ کرلیا ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

اتوار 29 جون 2025 17:20

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) سب تحصیل خوست اور پہاڑی سلسلوں میں بارش ندی نالوں میں سیلابی ریلہ خوست ندی میں تین افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے اطلاع ملنے پر ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے لیویز فورس خوست کو پوری طورپر ندی میں پھنسے افراد کو نکالنے کےلیے کی ہدایت کی خوست لیویز نے موقع پر پہنچ کر سیلاب میں پھنسے افراد کو سیلاب سے نکال دیا گیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مون سون شروع ہے عوام ندی نالوں میں سے خود اور اپنے بال بچوں کو دور رکھے سیلاب میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکو آپریشن کی لیویز حوالدار نصیب اللہ کی نگرانی میں لیویز حوالدار مولاداد بابر اور سوشل ایکٹویسٹ امان اللہ ظہیر نے بھی ریسکو آپریشن میں حصہ لیا ،دریں اثناء ضلعی انتظامیہ ہرنائی نے مون سون الرٹ جاری کردیا ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کہاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے ضلع ہرنائی میں مون سون الرٹ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کیلئے ہدایت جاری عوام ضلع کے طغیانی ندی نالوں، آبی گذرگاہوں کی طرف جانے سے گریز کریں، ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ندی نالوں کے پاس خیمہ زن خانہ بدوش، مقامی لوگ فی الفور محفوظ مقام پر منتقل ہوں، محکمہ موسمیات پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پیشگی انتظامات مکمل کرلیے، ڈپٹی کمشنر حضرت ولی کاکڑ نے کہاکہ شہری اور سیاح کے پکنک پوائنٹس پر سیر تفریح کیلئے جانے پر پابندی عائد کی گئی بھی گریز کریں، کسی بھی ناگہانی صورت میں ضلعی انتظامیہ ہرنائی ڈپٹی کمشنر ہرنائی آفس اور لیویز کے ہنگامی نمبروں پر اطلاع دیں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی حضرت ولی کاکڑ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ رہنے اور تمام مشنری کو سٹینڈ بائی رکھنے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے تمام ڈاکٹرز پیرامیڈیکس سٹاف کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی حکم جاری کردیا گیا تاکہ ہر قسم کے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بروقت اقدامات اٹھایا جاسکے۔

\378

متعلقہ عنوان :