! مئی تھانہ رمنا پر حملہ جلاؤ‘گھیراؤکیس میں مجرمان سہیل خان و دیگر کی سزا معطلی اور اپیلوں پر سماعت آج ہوگی

اتوار 29 جون 2025 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں 9 مئی تھانہ رمنا پر حملہ جلاؤ‘گھیراؤکیس میں مجرمان سھیل خان و دیگر کی سزا معطلی اور اپیلوں پر سماعت آج تیس جون کوہوگی،جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل ڈویژنل بنچ کیس کی سماعت کرے گاسابقہ سماعت دیگر کیسز کی سماعت کے بعد وقت کی کمی کے باعث نہ ہو سکی تھی اور عدالت نے ڈاکٹربابر اعوان سے کہاتھاکہ ٓاپکو اگلی سماعت کی جلد تاریخ دے دیتے ہیں ، آئیندہ سماعت پیر 30 جون رکھ لیتے ہیں ، آپکا کیس سن لی لیں گے ، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل بابر اعوان ، سردار مصروف و دیگر عدالت میں پیش ہوئے تھے ،عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی 30 جون تک ملتوی کردی تھی۔