ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سرگودھا کا محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے کنٹرول روم کا دورہ

اتوار 29 جون 2025 18:20

سرگودھا 29 جون (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2025ء) محرم الحرام کے دوران امن و امان اور انتظامی امور کی نگرانی کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی قسم ناگہانی صورتحال یا تخریبی کاروائیوں کی مانیٹرنگ کی جا سکے ۔ ان خیالات کااظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھا رانا محمد ابوبکر نے کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کنٹرول روم میں موجود سہولیات، مانیٹرنگ سسٹمز اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سید اسد عباس تقوی ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ماجد بن احمد بھی ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے کنٹرول روم میں تعینات عملہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عاشورہ محرم کے دوران جلوسوں اور مجالس کی مسلسل نگرانی کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری ردعمل کے لیے الرٹ رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر چوکس ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ اے ڈی سی (جی) نے اس بات پر زور دیا کہ تمام جلوسوں کےروٹس، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائےاور محرم کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مربوط انداز میں کام کریں۔

متعلقہ عنوان :