u جیکب آبادکی ہسپتال میں مریض پہنچا کر لوٹنے والی پی پی ایچ آئی ایمبولینس ڈرائیو سمیت دو افراد اغوا،انور علی عباسی علی نواز سہاگ مریض کو جیکب آباد پہنچا کر لوٹے تو راستے سے اغوا ہو گئے

پولیس کورپورٹ کی ہے مغوی ڈرائیور کی بازیابی کے لئے تحریر ی طور پر لکھا ہے دوسرا شخص پی پی ایچ آئی ملازم نہیں :ڈی ایم پی پی ایچ آئی

اتوار 29 جون 2025 19:15

Uجیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) جیکب آبادکی ہسپتال میں مریض پہنچا کر لوٹنے والی پی پی ایچ آئی ایمبولینس ڈرائیو سمیت دو افراد اغوا،انور علی عباسی علی نواز سہاگ مریض کو جیکب آباد پہنچا کر لوٹے تو راستے سے اغوا ہو گئے ،پولیس کورپورٹ کی ہے مغوی ڈرائیور کی بازیابی کے لئے تحریر ی طور پر لکھا ہے دوسرا شخص پی پی ایچ آئی ملازم نہیں :ڈی ایم پی پی ایچ آئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پی پی ایچ آئی محمدپور سے مریض کو جیکب آباد شہر ایمبولینس نمبر EA3351 میں لیجانے والا ڈرائیور انور سولنگی اور علی نواز سہاگ واپس آتے ہوئے راستے میں اغوا ہو گئے ہیں موبائل بند اور رابطہ نہ ہونے پر ورثہ سخت پریشان ہیںاس سلسلے میں رابطے پر ڈی ایم پی پی ایچ آئی میجر رٹائر ڈاکٹر محمد ناصر علوی نے بتایا کہ محمد پور ایم سی ایچ سینٹر کا ڈرائیور انور علی سولنگی مریض کو جیکب آباد لیکر گیا جو تاحال نہیں لوٹا پولیس کو پی پی ایچ آئی ڈرائیور انور سولنگی کے اغوا کی رپورٹ کی ہے دوسرا شخص جو ڈرائیور کے ساتھ تھا علی نواز سہاگ پی پی ایچ آئی کا ملازم نہیںوہ بھی اغوا ہو گیا ہے