غ*ریسکیو1122 کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری

اتوار 29 جون 2025 19:15

(سوات(آن لائن) ریسکیو1122 کا سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش میں سرچ آپریشن جاری ہے، ڈسٹرکٹ یمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کے مطابق ریسکیو1122 کی مختلف ٹیمیں دریائے سوات میں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں اس وقت 2 افراد لاپتہ ہیں جن کو تلاش کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

رفیع اللہ مروت نے کہا کہ سیلابی ریلے میں 13 افراد بہہ گئے تھے جن میں سے 11 افراد کے جسد خاکی نکالے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جانبحق اور لاپتہ افراد کا تعلق سیالکوٹ ڈسکہ اور مردان سے ہے ریسکیو1122 کے 60 اہلکار سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :