امیر حیدر خان ہوتی کاصوابی کا دورہ

اتوار 29 جون 2025 19:30

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیرِِاعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے اتوار کو صوابی کا مختصر دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے موضع زروبی میں قوم پرست، ترقی پسند رہمنا، شاعر اور ادیب شیرین زادہ یوسفزئی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ہمیشہ ایک شاعر ، سیاسی کارکن اور باچہ خان بابا کے پیروکار کی حیثیت سے اپنے سوچ ، فکر ، نظرئیے کی پرچار اور بڑی جدوجہد کی تھی ، آج میں ایک ادنی کارکن، ایک پختون اور بابا کے پیروکار کی حیثیت سے مرحوم شیرین زادہ یوسفزئی کے کردار ، جدوجہد اور پارٹی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں ، ہم ان کے خاندان کے اس غم میں برابر شریک ہیں اور غمزدہ خاندان مرحوم کی سیاسی خدمات ، سوچ و فکر اور نظریے کے حوالے جاری رکھیں گے ۔