جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کرونگا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا،حنیف عباسی

اتوار 29 جون 2025 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء)وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے کہاہے کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کرونگا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔وفاقی وزیر نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیرِ ریلوے حنیف عباسی راولپنڈی سے بذریعہ ٹرین لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔حنیف عباسی ٹکٹ خرید کر لاہور جانے والی ٹرین پر سوار ہوئے۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر جدید ٹک شاپس کے کام کا بھی معائنہ کیا اور کام کو جلد ختم کرنے کی ہدایت ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ جب تک خود ٹرین میں سفر نہیں کروں گا، مسافروں کی مشکلات نہیں سمجھ سکتا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ راولپنڈی سے لاہور سفر کے دوران مسافروں کے تاثرات سنوں گا۔انہوںنے کہاکہ محکمہ ریلویکو کرپشن سے پاک اور کارکردگی کا مثالی ادارہ بنائیں گے۔