xپنجاب بھر میں 446 سرچ و کومبنگ آپریشنز، 31 مشکوک افراد گرفتار

م*آئی جی پنجاب نے محرم الحرام میں سرچ آپریشنز مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ً14 ہزار سے زائد افراد کی چیکنگ، مجرموں سے اسلحہ، منشیات اور گولیاں بھی برآمد، ترجمان

اتوار 29 جون 2025 21:00

;لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2025ء) پنجاب پولیس کی جانب سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 446 آپریشنز کیے گئے جن میں 14 ہزار 700 سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔پولیس نے ان آپریشنز کے دوران 31 مشکوک افراد کو حراست میں لیا، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث 189 اشتہاری، 118 عدالتی مفرور اور 128 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق زیرِ حراست افراد کے قبضہ سے منشیات، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں، جب کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں 6 مجرم مارے گئے، 6 زخمی حالت میں پکڑے گئے اور 8 دیگر کو گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ محرم الحرام کے دوران ملک دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں اور سرچ و کومبنگ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں۔پولیس ترجمان کے مطابق عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی شرپسند کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔