
امیر مقام کاڈسکہ کا دورہ ،سوات حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات ،دلی تعزیت کا اظہار
سیاحتی مقامات پر ریسکیو نظام کی کمزوری ایک دیرینہ مسئلہ ہے جسے سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے،میڈیاسے گفتگو
اتوار 29 جون 2025 22:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاحتی علاقوں میں ریسکیو کا جدید نظام بنانے کی ضرورت ہے،سیاحوں کی حفاظت کے لئے پنجاب کی طرح خصوصی فورس بنائی جائے اور جدید سازوسامان دیاجائے۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سیاحوں کو خطرات سے بروقت آگاہ کرنے کا بندوبست ہونا چاہییاور خطرات والے مقامات پر خصوصی فورس لگانی چاہیے تاکہ انسانی زندگیوں کا نقصان نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ یہ معمول بن چکا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت عوامی وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے جبکہ عوامی فلاح کے منصوبے مسلسل نظر انداز کیے جا رہے ہیں۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ ہوا تھا جب خیبرپختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر نہیں بھجوایا تھا۔ خیبرپختونخوا کی حکومت اڈیالہ جیل کے طواف سے فارغ ہوگی تو اِن عوامی مسائل پر توجہ دے گی ۔ وفاقی وزیر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی نے حادثے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے سرد مہری اختیار کی جو کہ ایک غیر انسانی رویہ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وزیراعلی کو معطل کیاجائے کسی ماتحت افسر یا عملے کو نہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی مریم نواز نے صوبے میں حال ہی میں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے جس کی بدولت اب تک 167 سے زائد قیمتی جانیں بچائی جا چکی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.