ایران کامذاکرات سے انکار، یورینیم کی افزودگی جاری رکھنے کا اعلان

امریکہ شرائط مسلط کرنا چاہتا ہے،اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب کا دو ٹوک موقف

پیر 30 جون 2025 12:10

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)قوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے واضح کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بات چیت کے لیے حالات سازگار نہیں ہیں۔امریکی چینل سے بات کرتے ہوئے ایروانی نے کہاکہ ہم امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مگر موجودہ حالات اس کی اجازت نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اگر امریکی ہم پر اپنی شرائط مسلط کرنا چاہتے ہیں تو ان سے مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یورینیم کی افزودگی ہر حال میں جاری رہے گی۔ایروانی نے واضح کیا کہ ایران کی جانب سے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافیل گروسی کو کسی قسم کا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایجنسی کے معائنہ کار ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی حاصل نہیں کر پا رہے۔