سندھ میں کورونا کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز فارغ

89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران کی اب ضرورت نہیں‘نوٹیفکیشن جاری

پیر 30 جون 2025 12:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء)محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا۔محکمہ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران کی اب ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

معطل کیے گئے ڈاکٹرز و افسران کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر تعینات کیے گئے ان افسران کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کو 30 جون سے فارغ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :