دبئی سے کراچی آنیوالا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

پیر 30 جون 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) دبئی سے کراچی آنیوالے غیرملکی طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، پرواز کراچی ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر پرندوں کی تاحال موجودگی محفوظ فلائٹ آپریشن کیلئے چیلنج بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر ایک اور غیرملکی طیارہ پرندہ ٹکرانے سے بال بال بچ گیا، ذرائع نے بتایا کہ دبئی سے کراچی آنیوالے غیر ملکی طیارے کے کپتان نے پرندہ ٹکرانے کی اطلاع دی۔

دبئی سے غیر ملکی ایئر لائن فلائی دبئی کی پرواز ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کر رہی تھی ، سول ایوی ایشن کی پوسٹ فلائٹ انسپکشن میں پرندہ ٹکرانے کے شواہد نہیں ملے۔بارشوں سے کیڑے مکوڑوں نے پرندوں کی موجودگی نے پی اے ایحکام کوپریشان کردیا ، تین دن کے دوران صرف ایئرپورٹ پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے دو واقعات ہو چکے ہیں۔یاد رہے کراچی ائیرپورٹ پر استنبول کیلئے جانے والی ترکش ائیرلائن کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :