کراچی: بلدیہ ٹائون میں کار اور ٹینکر میں تصادم، کار سوار ایک شخص جاں بحق

پیر 30 جون 2025 14:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) کراچی میں بلدیہ ٹائون کے علاقے رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم سے ایک کار سوار جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بلدیہ ٹائون کے علاقے رئیس گوٹھ میں کار اور ٹینکر میں تصادم ہوگیا، حادثے میں کار سوار 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کی شناخت حکمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا جسے بعد میں گرفتار کرکے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔