اوورسیز پاکستانیوں کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک قائم

پیر 30 جون 2025 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2025ء) انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک علامہ اقبال ائیر پورٹ پر قائم کر دیا گیا۔شہری اب اپنا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس چند منٹوں میں حاصل کر سکتے ہیں،انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کیلئے شہری کا ریگولر لائسنس بنا ہونا لازم ہے،پاکستان کے کسی بھی ائیرپورٹ پر یہ پہلی مرتبہ سہولت فراہم کی گئی ہے،کیاسک سے شہری لائسنس سے متعلق دیگر سروسز بھی حاصل کر سکیں گے،ٹریفک وارڈنز کی سہولت کیلئے بھی مختلف چوراہوں پر کیاسک لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس لاہور جدید طرز کی جانب گامزن ہے،کیاسک 24گھنٹے تین شفٹوں میں کام کریگا ،عملہ تعینات کر دیا گیا ہے،ٹریفک کیاسک میں مزید سہولیات جلد فراہم کریں گے۔